ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / امیت شاہ کا’ کشمیریت ‘پر واضح نشانہ، بات بات میں اقلیت کا وظیفہ ، بی جے پی اگلی حکومت بنانے پر دفعہ 370 ختم: امت شاہ

امیت شاہ کا’ کشمیریت ‘پر واضح نشانہ، بات بات میں اقلیت کا وظیفہ ، بی جے پی اگلی حکومت بنانے پر دفعہ 370 ختم: امت شاہ

Fri, 12 Apr 2019 01:49:16  SO Admin   S.O. News Service

کلیم پونگ ؍کولکاتہ:11 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدر امت شاہ نے اپوزیشن پر ایئر اسٹرائیک پر ناخوش ہونے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی کی اگلی حکومت بنانے کے بعد ان کی پارٹی کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کرے گی۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی حکومت ملک بھر میں این آر سی لائے گی اور ملک کے ’ہر ایک ہندو پناہ گزین‘ کو شہریت فراہم کرے گی۔ بالا کوٹ ہوائی حملے پر سوال پرکرنے کے لئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ یہ صرف اقلیتوں کو مطمئن کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے ان سے کشمیر میں مختلف وزیر اعظم کی درخواست پر اپنا رخ واضح کرنے کے لیے بھی کہا۔ جیسا کہ ان کے ساتھی نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ چاہتے ہیں۔دارجلنگ امیدوار راجو سنگھ بشسٹ کے لئے انتخابی مہم میں انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی اور اپوزیشن لیڈر فضائی حملے سے ناخوش ہیں۔ وہ صرف اقلیتی برادری کو خوش کرنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ لیکن میں واضح طور پر یہ کہنا چاہوں گا کہ ہم ایسی قوتوں کو جیتنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی اگلی حکومت بنانے کے بعد ہم کشمیر سے دفعہ 370 ہٹا ئیں گے ۔ آئین کی دفعہ 370 جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیتا ہے۔ امیت شاہ نے بنرجی پر قومی شہری رجسٹر ( این آر سی اور شہری ترمیمی بل پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک بھر میں ا ین آر سی لائے گی اور ملک کے ہر ایک ہندو پناہ گزین کو شہریت فراہم کرے گی۔ 


Share: